بغداد، 31 جولائی (رائٹر) خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف جاری عراقی فوج کی کارروائی کے پیش نظر متعدد دہشت گرد موصل شہر سے اپنے خاندان کے ساتھ بھاگ کر شام چلے گئے ہیں۔
عراق کے وزیر
دفاع خالد العبادی نے کل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا داعش کے کئی خاندانوں نے موصل میں اپنی جائیداد بیچ دی اور چوری چھپے شام میں داخل ہو رہے ہیں۔
کچھ دہشت گرد عراق کے کرد علاقے سے شام کی سرحد میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں